روس کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 16 افراد ہلاک

22  اکتوبر‬‮  2021

روس کے مغربی صوبے ریازن کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں 16 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ریازن میں دھماکا گن پواؤڈر اور کیمیکل پلانٹ میں ہوا جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں 16 افراد کے ہلاکت ہونےکی  تصدیق ہوئی ہے جبکہ روس کی وزارت ایمرجنسی نے واقعے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 4 لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دھماکے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved