ملکی تاریخ میں پہلی بار برآمدات کا حجم 38 ارب ڈالر ریکارڈ

17  فروری‬‮  2022

ملکی برآمدات کا حجم 38ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرجائے گا، رآمدات 18فیصد کے اضافے سے 15ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رواں سال کے ابتدائی 6ماہ میں برآمدات 18فیصد کے اضافے سے 15ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، یہ بات ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو عارف احمد خان نے بدھ کو کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ (سیج) کے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ افریقہ کی مارکیٹ پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز ہے کیونکہ افریقی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے وسیع مواقع ہیں، چاول ،فارماسوٹیکل اور آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں بہت پوٹینشل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان 2.2ارب ڈالر کے چاول ایکسپورٹ کرتا ہے جسکی برآمدات کاشت کٹائی پراسیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرکے 5 ارب ڈالر تک پہنچایا جاسکتا ہے۔اسی طرح پاکستانی فارما کی ایکسپورٹ صرف 300 ملین ڈالر ہے جسے اگلے چند سالوں میں 5 سے 6 گنا بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں بھی وسیع گنجائش موجود ہے۔

عارف احمد خان نے کہا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں وسیع البنیاد ری اسٹرکچرنگ کی گئی ہے جس کے ثمرات جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بجلی گیس کے زائد ٹیرف اور بحران برآمدات اور پیداواری سرگرمیوں کو متاثر کررہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved