امریکہ کا ہائپر سانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام

22  اکتوبر‬‮  2021

امریکا کے ہائپر سانک میزائل پروگرام کو دھچکا لگا ہےکیوں کہ امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز خلا سے ٹارگٹ کو ہٹ کرنے والے ہائپر سانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔

چین اور روس کے ساتھ سپر سانک میزائل پروگرام کی دوڑ میں امریکا کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق خلائی راکٹ ہائپر سانک میزائل کو خلا میں لے جانے میں ناکام رہا۔ امریکی حکام تجربے کی ناکامی کا جائزہ لے رہیں۔

کچھ روز قبل عالمی میڈیا میں چین کے ہائپر سپرسانک میزائل تجربے کا دعوی کیا تھا، امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اس خبر سے تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی تھی بعد میں چین نےاس خبر کی تردید کر دی تھی۔ ہائپر سانک گلائڈ وہیکل میزائل مدار میں چکر لگا کر زمین پر ہدف کی طرف آتا ہے اور دفاعی ہتھیاروں سے بچنے کے لیے راستہ بدل لیتا ہے۔ ہائپرسانک میزائل عام میزائلوں کے مقابلے میں انتہائی تیز رفتار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا توڑ کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved