حلیم عادل شیخ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا،وجہ سامنے آگئی

17  فروری‬‮  2022

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف سندھ کے عہدے سے استعفی دیدیا، علی جونیجو بھی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے استعفیٰ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت قائد حزب اختلاف مصروفیات کے باعث پارٹی عہدے پر کام نہیں کرسکتے اس لیے انہوں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

جبکہ علی جونیجو نے بھی نائب صدر کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ آج پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ اور ضلعی عہدیداران کا نوٹفکیشن جاری ہوا تھا ۔

استعفوں کے متن کے مطابق مصروفیت کے سبب عہدے کی ذمہ داری پوری نہیں کرپائیں گے، مستعفی ارکان کو سندھ کے صدر علی زیدی کے پالیسی سے اختلاف ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved