عالیہ بھٹ نے فواد خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

17  فروری‬‮  2022

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے جرمن جریدے ڈبلیو کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی اداکار فواد خان اور علی ظفر کے ساتھ کام کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ عالیہ کا کہنا تھا کہ میرا زیادہ وقت فواد خان کیساتھ گزرا ہے، اس لئے انہیں جاننے کا زیادہ موقع ملا۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ فواد خان کے کام اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کیلئےالفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد نے بطور اداکار سینما انڈسٹری پر جو اثرات چھوڑے ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ مزید کہا کہ فواد کان کیساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا، اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

عالیہ بھٹ نے اپنے پاکستانی مداحوں کیلئے پیغام میں کہا کہ مجھے اپنے کیریئر کی ابتدا سے ہی آپ کی سپورٹ یاد ہے، میرے والد مہیش بھٹ نے مجھے کہا تھا کہ پاکستان میں تمہارے بہت سارے چاہنے والے ہیں انہیں ہمیشہ پیار دینا۔ میں پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کی ہمیشہ شکرگزار  رہوں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved