مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز سانپ نکل آیا، خوفناک مناظر کی ویڈیو وائرل

17  فروری‬‮  2022

ائیر ایشیاء کے مسافر بردار طیارے سے دوران پرواز سانپ نکلنے کے واقعے نے مسافروں شدید خوف میں مبتلا کر دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر ایشیاء کی پرواز کوالالمپور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی، اور اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد طیارے میں اچانک سانپ نکل آیا، جس سے مسافر خوف کا شکار ہو گئے۔

خلیجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق حالات کنٹرول سے باہر ہونے پر پائلٹ کو طیارہ واپس موڑنا پڑا، اور ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ لینڈنگ کے بعد ریسکیو حکام نے مسافروں کو بحفاظت نکال کر سانپ کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سانپ کو طیارے میں  ائیر کرافٹ بورڈ پررینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved