سعودی آرمی چیف کا تاریخ کا پہلا دورہ بھارت

17  فروری‬‮  2022

سعودی عرب کے آرمی چیف فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے رواں ہفتے بھارت کا پہلا، تاریخی اور اہم پہلا دورہ کیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کئے بیان کے مطابق سعودی عرب کی بری فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر پیر کو بھارت پہنچے تھے اور انہوں نے بدھ کو اپنا تین روزہ دورہ مکمل کیاہے۔

بھاری وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ  یہ رائل سعودی لینڈ فورسز کے کسی حاضر سروس کمانڈر کا بھارت کا پہلا دورہ تھا اور اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہونے والے اس دوطرفہ دفاعی تعاون کی نشاندہی کی جس کا مقصد باہمی تعاون کو مزید تقویت دینا ہے۔

سعودی آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوسرے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی آرمی چیف منوج مکنڈنروانے سے ملاقات کی، اس موقع پر انہیں روایتی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے بیان کے مطابق سعودی آرمی چیف نے دورے کی دعوت دینے پر بھارتی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دورہ فوجی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک اہم قدم تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved