عدالت نے2008ء کے بم دھماکوں کےالزام میں، 38 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی

18  فروری‬‮  2022

جولائی 2008 کو احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، بم دھماکوں کےالزام میں49 ملزمان کو سزا سنا دی گئی۔

خیال رہے کہ بھارت میں 26 جولائی 2008 کو  احمدآباد میں 26 جولائی 2008 کو 70 منٹ کے دوران 21 بم دھماکے ہوئے تھے جس میں  56 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ دھماکے مختلف مقامات  بشمول ریاستی حکومت کے زیر انتظام سول اسپتال، احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام ایل جی اسپتال، بسوں، پارک کی گئی سائیکلوں، کاروں اور دیگر مقامات پر کیے گئے۔بھارت کی خصوصی عدالت نے 38 مجرموں کو سزائے موت سنادی جبکہ 11 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ دھماکوں میں مرنے والوں کو ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

8 فروری کو جج نے کل 78 ملزمان میں سے 49 کو تعزیرات ہند کے مختلف جرائم بشمول قتل، بغاوت اور ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے مجرم قرار دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved