بھارتی لوک سبھا کے نصف سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ کے مجرمانہ ریکارڈ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنگاپورکے وزیراعظم لی شین لا نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کے آدھے سے زیادہ اراکین مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔
سنگاپورکی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم لی شین کا کہنا تھا کہ آج نہرو کا بھارت ایسا ہوچکا ہے کہ جہاں کی اسمبلی کے آدھے اراکین کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے متعدد ارکان اسمبلی کیخلاف قتل اورزیادتی تک کے مقدمے درج ہیں، اور ایسے افراد کا پارلیمنٹ میں موجود ہونا حیران کن ہے۔
لی شین نے ہندو انتہا پسندی کا نام لئے بغیر کہا کہ بھارت میں ابتدا میں جمہوریت تھی، لیکن حالیہ برسوں میں حالات یکسر تبدیل ہو گئے، ملک بھر میں مجرمانہ سرگرمیوں کی لہر اٹھی، قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں جس پر متعلقہ اداروں نے آنکھیں بند رکھیں، جس کے باعث آج بھارت کے یہ حالات ہو گئے ہیں۔