الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

22  اکتوبر‬‮  2021

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں کرانے کیلئے 19 دسمبر 2021ء اور 16 جنوری 2022ء کی تاریخیں مقرر کر دی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت 28 اگست 2019ء کو ختم ہوئی تھی اور الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان پابند ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد 120 روز کے اندر انتخابات کرائے جائیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت گاؤں اور محلے کی کونسل کے انتخابات بھی 2 مرحلوں میں کرانا چاہتی تھی، حکومت پہلا مرحلہ دسمبر 2021ء جبکہ دوسرا مارلہ مارچ 2022ء میں گاؤں اور محلے کی کونسل کے انتخابات کرانا چاہتی تھی اور تحصیل کونسل کے انتخابات کا فیصلہ ان 2 مراحل کے بعد کرنے کا کہا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved