عورت مارچ پر پابندی کا معاملہ، فواد چوہدری اور نورالحق قادری آمنے سامنے

18  فروری‬‮  2022

وفاقی وزیر مذہبی امور کی جانب سے عورت مارچ پر پابندی کے معاملے کو وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مسترد کر دیا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا عورت مارچ پر پابندی کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوری ریاست میں مختلف نظریات رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں، ان کی اپنی سرگرمیاں ہوتی ہیں، ان کو روکا نہیں جا سکتا، اور نہ ہی انہیں روکا جانا چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کیا پہننا ہے کیا نہیں پہننا یہ فیصلہ حکومت کو نہیں بلکہ معاشرے کو کرنا چاہیے، ورنہ وہی ہو گا جو بھارت میں ہو رہا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت کو ایسے معاملات میں پارٹی نہیں بننا چاہیے، انہوں نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کے عورت مارچ کے نعروں پر اعتراضات کے متعلق کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے عورت مارچ کے نعرے زیادہ تر فوٹو شاپ کئے گئے تھے، کیونکہ بعد ازاں تحقیق سے پتا چلا تھا کہ عورت مارچ میں تو ایسے پلے کارڈز موجود ہی نہیں تھے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے وزیراعظم کو خط لکھ کر عورت مارچ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved