متحدہ عرب امارات کا بھارت کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا معاشی معاہدہ

18  فروری‬‮  2022

متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تاریخ کا سب سے بڑا معاشی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت تجارت کا حجم 100 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر دستخط  کیلئے ورچوئل تقریب منعقد کی گئی، جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النیہان موجود رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کا گزشتہ برس ستمبر میں خود کو کاروباری مرکز کے طور پر مضبوط کرنے کیلئے کئے گئے معاہدے کے بعدیہ  پہلا بڑا معاہدہ ہے۔

بھارتی وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  کہ کمپری ہینسو اکنامک پارٹنرشپ اگریمنٹ (سی ای پی اے) معاہدے سے آئندہ 3 سے 5 برسوں میں دوطرفہ سالانہ تیل کی تجارت کے علاوہ تجارتی حجم 60 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کی توقع ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ثانی الزیودی نے برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے بھارتی اشیاء پر 80 فیصد ٹیرف کم کر دیا جائے گا، اور آئندہ دس برسوں میں تمام ٹیرف ختم کر دئیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ معاہدے میں سرمایہ کاری، سروسز اور پراپرٹی سمیت متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2030ء  تک بھارت سے ماہر افراد کو روزگار کے ایک لاکھ 40 ہزار ویزے جاری کرنے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ اس معاہدے پر عملدرآمد کیلئے 2 سال کا عرصہ لگے گا، جس کے بعد امارات کے اقتصادی امور کے مطابق  متحدہ عرب امارات کی برآمدات میں 2030ء تک غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved