کالعدم مذہبی جماعت کے ساتھ تصادم، 2 پولیس اہلکار شہید

22  اکتوبر‬‮  2021

کالعدم مذہبی جماعت نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کیا، اس دوران پولیس اہلکاروں اور کارکنوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں، اس وقت 2 اہلکار مظاہرین کی گاڑیوں کے تلے آکر کچلے گئے۔

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اور اس دوران حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب ایم اے کالج کے مقام پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوگیا۔تصادم کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے دوران مظاہرین کی گاڑی تلے 2 پولیس اہلکار آکر جاں بحق ہوگئے۔

لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان اپنے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے لیے کا دھرنا جاری ہے جس کے دوران کئی مقامات پر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تصادم بھی ہوا ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے کالعدم جماعت ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے صوبائی وزیر قانون راجا بشارت اور وزیر پراسیکویشن چوہدری ظہیر الدین پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved