عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے یا نہیں، عوامی رائے پر مبنی نیا سروے جاری

19  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے یا نہیں، گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے۔
53فیصد پاکستانیوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہوں گے ۔گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 30 فیصد شہریوں نے مدت مکمل نہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
سروے کے مطابق وزیر اعظم کی مدت مکمل ہونے کی سب سے زیادہ امید بلوچستان سے 75 فیصد افراد نے کی جب کہ پنجاب سے 55 ، سندھ سے 49 اور خیبر پختونخوا سے 45 فیصد شہریوں نے وزیراعظم کی مدت مکمل ہونے سے متعلق پُرامید ہونے کا کہا۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں حکومت کی کارکردگی اچھی ہے یا بُری ؟ کے سوال پر 34 فیصد نے کارکردگی کو اچھا تو 34 فیصد نے ہی کارکردگی کو بُرا قرار دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved