طوفان یُونیس برطانیہ اور آئرلینڈ سے ٹکرا گیا، 3افرادہلاک نظام زندگی درہم برہم

19  فروری‬‮  2022

نیدرلینڈز میں سمندری طوفان یونائس کے باعث  نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔ حادثات میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانیہ میں ایک ہفتے کے دوران آنے والے دوسرے طوفان یُونیس سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ ساحل سمندر پر کئی کئی فٹ اونچی لہریں ٹکراتی دیکھی گئیں۔100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی شدید طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔برطانیہ بھر میں 436 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ کارن وال، ڈیون، سمرسٹ اور برسٹل میں سینکڑوں اسکول بند کر دیے گئے۔ویلزمیں تمام ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔ 1 لاکھ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے۔

ایمرجنسی حالات کے باعث کئی علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں 141 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی ہیں۔ طوفان کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیاہے۔واضح  رہے کہ سمندری طوفان یونائس نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں بھی تباہی مچائی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved