پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست

19  فروری‬‮  2022

بجلی صارفین کے لئے ایک اور بری خبر بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت  میں اضافے کی درخواست نیپرا کو  بھیج دی ہے۔نیشنل  الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی  یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا  کاکہنا ہےکہ درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے   جس پر سماعت 28فروری  کو ہوگی۔سینٹرل  پاور  پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کےالیکٹرک کےسوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف اے سی ) کی مد میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کم کر دیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved