پشاور پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد کا دستی بموں سے حملہ

19  فروری‬‮  2022

پشاور کے ایک پولیس اسٹیشن پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ پر دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جب کہ زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ صبح پیش آیا، نامعلوم افراد نے دستی بموں سے تھانے پر حملہ کیا، اور دو گرینینڈ تھانے کی حدور میں پھینکے اور فرار ہوگئے،  واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی نفری اور گشت پر مامور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، بی ڈی یو ٹیم نے دستی بم کی تصدیق کی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں تھانے کو جزوی نقصان پہنچا، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، زخمیوں کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں، اور واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved