مساجد و سرکاری اداروں میں نیکرپہننے والوں پر جرمانہ ہوگا

19  فروری‬‮  2022

اب مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر جرمانہ عائد ہو گا۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے  سماجی آداب کے منافی نئی خلاف ورزی اور اس پر جرمانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی پر 250 سے  500 ریال تک جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل  2 نومبر  2019 سے نافذ العمل ہے جس میں 19 خلاف ورزیاں شامل ہیں جو سماجی آداب کے منافی ہیں اور ان پر مختلف جرمانے بھی مقرر ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved