خاتون وزیر کا شوہروں کو نافرمان بیویوں کی پٹائی کرنے کا مشورہ

19  فروری‬‮  2022

خاتون وزیر نے شوہروں کو نافرمان بیویوں کی پٹائی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ملائیشیا کی وزیربرائے سماجی اورخانگی امورسیتی زیلا محمد یوسف نے اپنے بیان میں شوہروں کو مشورہ دیا ہے کہ بات چیت سے نہ سمجھنے والی اور نافرمانی کرنے والی  بیویوں کی پٹائی کریں۔

اپنے بیان میں سیتی زیلا کا کہنا تھا کہ شوہر اپنے بیوی کو غلطی کرنے پر زبانی طور پر سمجھائیں، انہیں یہ محسوس کرائیں کہ ان کا طرز عمل درست نہیں، اگر وہ اپنا رویہ تبدیل نہ کریں تو انہیں تین روز کیلئے اکیلا چھوڑ دیں۔ خاتون وزیر کا کہنا تھا کہ اگر اس کے باوجود بھی بیوی کو اپنی غلطی کا احساس نہ ہو، اور وہ نافرمانی اور ضد کی روش پہ قائم رہے تو شوہروں کی چاہیے کہ وہ ان کی پٹائی کریں۔

سیتی زیلا  کا کہنا تھا کہ بیویوں کو غلطی پر مارنا انہیں درست کرنے، ان کے رویے بدلنے اورانہیں مشتعل ہونے سے بچائے گا۔

خاتون وزیرکواپنے اس بیان کے بعد خواتین کے حقوق کی تنظیموں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ خواتین تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس معاشرے میں  گھریلو تشدد کی شرح پہلے ہی بہت زیادہ ہے، ان حالات میں سیتی زیلا  کا بیان گھریلو تشدد کی حمایت کے مترادف ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved