طورخم سرحد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی

22  اکتوبر‬‮  2021

حکومت کی جانب سے حکم نامہ جاری ہونے کے بعد پانچ ماہ سے بند طورخم سرحد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی ہے، جس کے بعد افغان شہریوں کی پاکستان میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔

سرحد پر تعینات حکام کا کہنا تھا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی تحریری ہدایات موصول ہوئیں جس کے بعد سرحد پر آمدورفت بحال کی گئی ہے۔ ان کا مزید بتانا تھاکہ پاکستان میں داخل ہونے والے افراد کو وفاقی حکومت کی ہدایات پر آن لائن ویزا جاری کیا گیا تھا۔

 اس سے پہلے ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر افغانستان سرحد سے آمدو رفت بند کردی تھی۔یاد رہے مذکورہ پابندی کا اعلان رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید الفطر کے پہلے ہفتے میں کیا گیا تھا اس دوران پاکستان کو توقع تھی کہ بڑی تعداد میں افغان شہری پاکستان میں داخل ہوں گے، بعدازاں پابندی میں غیر معینہ مدت تک کی توسیع کردی گئی تھی۔

سرحد پر آمد و رفت کی بندش ختم ہونے کے بعد تقریباً 10 سے 12 ہزار پاکستانی یومیہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفر کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved