ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 20 سالہ نوجوان پاؤں پھسلنے کے باعث دریائے جہلم میں گر گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق خوشاب کے 20 سالہ شہزاد کے گھر شادی کی تقریب تھی، جس میں ان کے کزنز بھی آئے ہوئے تھے، اور شہزاد ان کے ہمراہ دریائے جہلم کی سیر کیلئے نکل آیا۔ شہزاد کے چچا کا کہنا ہے کہ جہلم اولڈ برج پر شہزاد ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جا گرا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کے رضا کار اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، اور شہزاد کی لاش کی تلاش کا عمل تاحال جاری ہے۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر غیر معمولی ویڈیو بنانے کے شوق میں متعدد نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔