بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے، رمیز راجہ کا قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ

22  اکتوبر‬‮  2021

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ورچوئل سیشن می کہا ہے کہ آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے، بھارت کے خلاف میچ میں جان لڑانی ہے اور نمبر ون بن کے آنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے  کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جنوبی افریقہ سے ہار کو کسی صورت اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دینا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں بھرپور جان لڑائیں کیونکہ پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں۔دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان بہترین ٹیم ہے اور آپ کو نمبر ون ٹیم بننا ہے، میری مکمل حمایت آپ کے ساتھ ہے

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ 24 اکتوبر  2021ءکو کھیلا جائے گا۔ روائتی حریف ہونے کی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ مقابلوں کو ہمیشہ سے ہی ہائی وولٹیج میچز کا درجہ حاصل ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved