جرمنی نے روس کے حملے کے خدشے کے پیش نظر یوکرائن کیلئے پروازیں معطل کر دیں

19  فروری‬‮  2022

جرمنی نے روس کے حملے کے پیش نظر یوکرائن کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن ائیرلائن لفتھانزا نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ پیر سے فروری کے آخر تک یوکرائن کیلئے پروازیں معطل رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق جرمنی کی دیگر ائیر لائن بھی مارچ تک یوکرائن کیلئے فضائی آپریشن معطل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ دوسری جانب جرمن حکومت نے روسی حملے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو جلد یوکرائن چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرائن کے مابین کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے، اور کسی بھی وقت فوجی تصادم کا خطرہ موجود ہے۔ جرمنی کے شہری کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے بچنے کیلئے فوری طور پر یوکرائن سے اپنا انخلاء یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ اور برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو یوکرائن سے فوری طور پر نکلنے کی ہدایات جاری کر چکے ہیں، اور دونوں ممالک نے یوکرائن میں موجود سفارت خانوں کا عملہ بھی محدودکر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved