مسلم لیگ ن کی ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج میں منسلک، مریم نواز کی شرکت کی تصاویر وائرل

19  فروری‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی اور مریم نواز کی قریبی ساتھی ثانیہ عاشق  ابوبکر کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، ایم این اے نوشین افتخار، شہباز شریف کے ترجمان ملک احمد خان اور ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے علاوہ قیادت کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔

ثانیہ عاشق کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں، اورلوگوں کی جانب سے مبارکباد کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved