ایشیائی ترقیاتی بینک کا احساس پروگرام کو 60 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

22  اکتوبر‬‮  2021

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو احساس پروگرام کیلئے 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی مسلسل تکنیکی اور مالی معاونت پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردار کی تعریف کی۔عمر ایوب نے ویکسین کی خریداری کیلئے کی بروقت مدد کو بھی تسلیم کیا اوردونوں فریقوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کیلئے اضافی مالی وسائل  بروئے کار لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کنٹری ڈائریکٹر نے عمر ایوب کو مزید بتایا کہ حال ہی میں احساس پروگرام کے تحت انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ کے کیلئے 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ایک نئے پروگرام پر بات چیت کی جارہی ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا ایشیائی ترقیاتی بینک سےکردہ حاصل رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا، رقم کا مقصد احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانا اور اس میں وسعت پیدا کرنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved