بل گیٹس پاکستان کی خاتون پولیو ورکر سے متاثر، ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر دی

22  اکتوبر‬‮  2021

دنیا کی معروف اور امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس نےپاکستان کی خاتون پولیو ورکر شمائلہ رحمانی  کے کام سے متاثر ہو کر ان کی پولیو مہم میں ڈیوٹی کے دوران بنائی گئی ویڈیوانسٹاگرام پر شیئر کر دی۔

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ شمائلہ رحمانی پاکستانی پولیو ویکسنیٹر ہیں جو کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہیں کہ ان کی کمیونٹی کا ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  شمائلہ اس پولیو مہم کے دوران زیادہ تر ایسے خاندانوں سے ملیں جو خودچاہتے تھے کہ ان کے بچوں کو  پولیو کےحفاظتی ٹیکے لگیں، لیکن انہیں کچھ ایسے والدین بھی ملے جنہوں نے خوف یا معلومات کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوانے سےانکار کردیا تھا، لیکن شمائلہ کبھی ہمت نہیں ہارتیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved