پاکستانیوں نے سات ماہ میں کتنی مالیت کے سمارٹ فون درآمد کیے؟

20  فروری‬‮  2022

جاری مالی سال 2020-21ء کی پہلی ششماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 52.37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مختلف ممالک سے ایک ارب 27 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی 2021 سے جنوری 2022 کے درمیان مختلف ممالک سے ایک ارب 27 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے پہلے 7 ماہ کے دوران ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کا مواصلاتی ساز و سامان درآمد کیا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ تھا۔رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مختلف ممالک سے ایک ارب 27 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔
درآمدی بل کا بڑا حصہ ٹیلی کام سیکٹر سے منسلک ہے جس کی درآمدات دسمبر 2020ء میں نومبر کے مقابلے میں 59 فیصد اور دسمبر 2019ء کی نسبت 26.32 فیصد اضافے سے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved