سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال کیلئےحج پالیسی کا اعلان کر دیا

20  فروری‬‮  2022

سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال  کیلئےحج پالیسی کا اعلان کر دیا،واضح کر دیا گیاکن افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال صرف مخصوص ویزا اور مستقل اقامہ ہولڈر ہی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق وہ تمام افراد جو وزٹ یا ورکنگ ویزا کے حامل ہیں انہیں حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے حج کے لیے جانے والے افراد کو کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت کی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ایسے غیرملکی جو وزٹ ویزے یا ورکنگ ویزے پر سودی عرب آئے ہوں ، انہیں رواں سال حج ادائیگی کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہاں واضح رہے کہ کرونا وائرس وبا کے باعث گزشتہ دو سالوں کے دوران سعودی حکومت کی جانب سے معمول کے مطابق حج ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ 2020 میں سعودی حکومت کی جانب سے کرونا وبا کے عروج کے باعث صرف 10 ہزار افراد کو حج ادائیگی کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔جبکہ گزشتہ برس حجاج کی تعداد بڑھا کر 60 ہزار کر دی گئی تھی۔ گزشتہ دونوں برسوں میں حج کے ایام میں بیرون ممالک سے حجاج کی آمد کی اجازت نہیں دی گئی تھی، سعودی حکومت نے صرف مملکت میں مقیم حج کے خواہش مندوں کا انتخاب کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved