حساس اداروں کا آپریشن، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

20  فروری‬‮  2022

صوبائی دارالحکومت پشاور میں حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسن خیل میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران مائننگ کمپنیز کے گوداموں سے غیر قانونی بارودی مواد کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی ہے۔

ڈی ایس پی بڈھ بیر ملک حبیب کا کہنا ہے کہ مائننگ دھماکوں میں استعمال ہونے والے 157 ڈیٹونیٹر اور 110 میٹر سیفٹی فیوز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آپریشنز کے دوران 3 افراد کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی بڈھ بیر ملک حبیب کا کہنا تھا کہ ملزم نور الامین کا تعلق باڑہ، گل نواز کا سوات جبکہ رحمان اللہ درہ آدم خیل کا رہائشی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان سے مختلف زاویوں پر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved