انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام، سات افرادسمندرمیں ٹھٹھر کر مر گئے

20  فروری‬‮  2022

خستہ حال کشتی  میں کھلے سمندر میں سات افراد سردی سے ٹھٹھر کر مر گئے۔

شمالی افریقہ اور میں لیبیا  کے ساحلوں سے سینکڑوں افراد کو غیرقانونی  طور پر بحیرہ روم  کے راستے یورپ پہنچانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

اٹلی میں انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے ایک مصری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی بحیرہ روم کے راستے لیبیا سے تقریباﹰ تین سو تارکین وطن کو یورپ پہنچانے کی کوشش میں سات بنگلہ دیشی باشندے سمندر میں ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ اس مصری باشندے پر ہے کہ اس نے شمالی افریقہ میں لیبیا کے ساحلوں سے سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طور پر بحیرہ روم کے راستے انتہائی پرخطر حالات میں یورپ پہنچانے کا اہتمام کیا۔

اس دوران متعدد تارکین وطن کھلے سمندر میں سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم نے ایک خستہ حال کشتی میں پناہ کے متلاشی 287 تارکین وطن کو یورپ کی طرف سمندری سفر پر روانہ کیا تھا۔ ریسکیو کیے گئے تمام زندہ افراد انتہائی بری حالت میں تھے جبکہ سات بنگلہ دیشی تارکین وطن سردی سے ہلاک ہو چکے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved