لاہور کے علاقے چوہنگ میں معمولی جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں بیوی نے شوہر سے لڑائی کے دوران چھریوں کے وار کردئیے، جس کے نتیجے میں بیوی کا شوہر علی شان جاں بحق ہوگیا، جبکہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: دوسری شادی کی خواہش کے اظہار پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول علی شان کا اپنی بیوی رضیہ بی بی کے ساتھ گھریلو نوعیت کاجھگڑا تھا،گزشتہ رات جب لڑائی نے طوالت پکڑی تو ملزمہ نے چھری کے وار کرکے اپنے شوہر کو شدید زخمی کردیا ، اہل علاقہ نے ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے زخمی علی شان کو ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
چوہنگ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ رضیہ بی بی کو چھری سمیت گرفتار کر لیا ہے، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے راولپنڈی کے علاقے مصریوٹ میں بھی دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے گولی مار کر خاوند کو قتل کر دیا تھا۔