سوشل میڈیا کے متعلق نئے قوانین پرمریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

20  فروری‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کے متعلق  جو قوانین بنارہی ہے وہ خودعمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والےہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہنےکو تو یہ قوانین میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنےکے لیے ہیں، تاہم یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں، پھرنہ کہنا بتایا نہیں۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو خبردارکرتےہوئے کہا ہےحکومت ان قوانین کے ذریعے اپنے بچھائےہوئے جال میں خودپھس جائے گئی۔

یاد رہےکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج  پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ترمیمی اور الیکشن ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دئیے ہیں۔

صدارتی ترمیمی آرڈیننس میں کسی بھی فرد کے تشخص پر حملے پر قید 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے جاری پیکا آرڈیننس میں شخص کی تعریف شامل کر دی گئی ہے ،آرڈیننس کے مطابق شخص میں کوئی بھی کمپنی، ایسوسی ایشن، ادارہ یا اتھارٹی شامل ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved