ماں کو قابل رحم حالت میں دیکھ کر تین بھائیوں نے ایک ساتھ اپنی بیویوں کو طلاق دے دی

20  فروری‬‮  2022

اپنی ضعیف العمر ماں کو پڑوسیوں کے پاس قابل رحم حالت میں دیکھ کر تین بھائیوں نے اپنی بیویوں کو ایک ساتھ طلاق دے دی

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ  کے مطابق الجزائر میں تین بھائی اپنی نوکریوں سے واپس لوٹے تو اپنی ضعیف العمر ماں کو قابل رحم حالت میں پڑوسیوں کے پاس پایا، جو اسے نہلا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں بیٹوں کو ماں کی حالت پہ بہت رحم آیا اور انہوں نے اپنی بیویوں سے ماں کی خدمت نہ کرنے کی وجہ پوچھی، تو نوبت بحث کے بعد جھگڑے پر پہنچ گئی۔

بیویوں کے اس رویے پر تینوں بھائیوں نے ایک ساتھ اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔

مقامی پولیس نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ تین بہوؤں کے ہوتے ہوئے خدمت کیلئے ماں کی بیٹی آیا کرتی تھی، لیکن بیٹی کے شوہر کو کینسر ہونے کے باعث وہ ایک ہفتے سے نہ آ سکی۔ بہن کے مشکل وقت کے باعث بھائیوں نے اپنی بیویوں کو کہا کہ ماں کو نہلا کے صاف کپڑے پہنا دینا، لیکن بیویوں نے ماں کو نہلانے کیلئے پڑوسیوں کے حوالے کیا اور خود اپنے اپنے کمروں میں جاکر سو گئیں۔ تینوں بیٹے اپنی ماں کیساتھ ناروا سلوک کو برداشت نہ کر سکے، اور انہوں نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved