مستونگ میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک

23  اکتوبر‬‮  2021

مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے روشی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم کے زیر استعمال یہ کیمپ دہشت گردی کے حالیہ مختلف واقعات میں استعمال ہوا اور اس سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے میں 9 کلاشنکوف، 20 کلوگرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹرز اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، آر پی جی راکٹ اور 2 گولے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں کے دوران صوبہ بلوچستان میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ان حملوں اور اس کے جواب میں کی جانے والی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں سیکڑوں سیکیورٹی فورسز اہلکار و افسران اور شہری شہید  ہو چکے ہیں ،اور ایک بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک و گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

رواں سال 26 ستمبر کو سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران داعش کے کمانڈر ممتاز احمد عرف پہلوان کو ہلاک کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved