برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 146 افراد ہلاک، 200 سے زائد لاپتہ

20  فروری‬‮  2022

برازیل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلا ئیڈنگ سے146 افراد ہلاک  جبکہ 200 سے زائد لا پتہ ہو گئے ہیں۔

برازیل – (اے پی پی): برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر146 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 200 افراد لاپتہ ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے برازیل کی سول ڈیفنس ایجنسی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں شدید بارشوں،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 146 تک پہنچ گئی ، 200 سے زیادہ لاپتہ اور 24کو بچالیا گیا ہے،لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلا ب سے متعددمکانات تباہ اورکئی گاڑیاں سیلاب کی نذر ہوگئیں اس کے علاوہ متعدد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تقریبا14ریاستوں نے امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹیمیں بھیجی ہیں،توقع ہے کہ حکومت متاثرہ علاقے کے لیے ہنگامی امداد کے لیے تقریباً 95 ملین امریکی ڈالر جاری کرے گی۔ادھر،برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے آفت زدہ علاقے کا فضائی دورہ کیا اور فوری امدادی اقدامات کا حکم دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved