حوثی باغیوں کا یمن میں مسجد پر میزائل حملہ، 3 جاں بحق، متعدد زخمی

20  فروری‬‮  2022

حوثی باغیوں نے یمن کے شہر مآرب اور شبوہ کے شہری علاقوں پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جس کے باعث تین افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز حوثی باغیوں کی ملیشیاء نے مآرب میں شہری آبادی پر 2 میزائل حملے کئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے سے چند گھنٹے قبل یمن کے صوبے شبوہ میں حوثی ملیشیاء نے بیلسٹک میزائل سے مسجد کو نشانہ بنایا، جس کے باعث 3 شہری ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

خلیجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مسجد پر حملہ نماز مغرب کی ادائیگی کے دوران کیا گیا، جس میں ایرانی ساختہ میزائل داغا گیا تھا۔ یمن کے وزیر اطلاعات معمرالاریانی نے مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثی ملیشیا کا ریکارڈ یمن کے مختلف علاقوں میں مساجد پر میزائل اور ڈرون حملوں سے بھرا ہوا ہے، اور اس کے ساتھ حوثی ملیشیاء نے عام شہریوں پر حملوں کو بھی معمول بنا لیا ہے، جبکہ دوسری جانب عالمی برادری ان دہشت گرد حملوں کی صرف مذمت کرنے سے بھی قاصر ہے۔

یمن کے وزیر اطلاعات نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ حوثی ملیشیاء کی قیادت کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف عدالتی کاروائی کی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved