محمدعامر کی پیشگوئی میچ کون جیتے گا،پاکستان یا بھارت؟

23  اکتوبر‬‮  2021

قومی فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں جب تک میچ نہیں ہوتا آپ کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتے، لیکن پاکستان اور بھارت کا مقابلہ60/40 ہوگا۔
بھارت کو 60 فیصد دینے کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے حال ہی میں دبئی میں آئی پی ایل کھیلا ہے اور کنڈیشنز کواچھی طرح جانتے ہیں۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ پریشر والا ہے، جو پریشر میں صحیح طریقے سے کھیلے گا وہ میچ جیتے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر اس وقت بہترین فارم میں ہیں، بیٹنگ کے معاملے میں اس وقت پاکستان بھارت سے بہتر جا رہا ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کل بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved