یوکرین اور روس کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے اثرات ٹی وی پروگرامات پر بھی ہونے لگے ہیں۔
سیاسی ٹاک شو کے دوران ایک یوکرینی صحافی اور سیاست دان میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، دونوں نے لائیو شو کے دوران ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا اور لڑتے لڑتے زمین پر گڑ پڑے۔ویڈیو میں صحافی کو اپنی کرسی سے کھڑے ہوکر روس کے حامی رکن پارلیمنٹ کو مکا مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Ukrainian #journalist attacks Pro-Russian politician and puts him in a #headlock after he refused to condemn #VladimirPutin as troops mass on #border. pic.twitter.com/IhCLM71ahM
— Al-Estiklal English (@alestiklalen) February 20, 2022
لڑائی کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سیاست دان نے روسی صدر ولا دیمیر پوتن سے متعلق ایک سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔