سپریم کورٹ پر حملے اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا( ن) لیگ کا وطیرہ ہے، فرخ حبیب

21  فروری‬‮  2022

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ  والے سپریم کورٹ پر حملے کرتے رہے،یہ ہی ہیں وہ جوجسٹس (ر) قیوم جیسے ججز سے مرضی کے فیصلے لکھواتے رہے،فرخ حبیب نے کہاکہ حکومت میں ہوتو سب اچھا ہوتا ہے، اپوزیشن میں ہوتو ہر معاملے میں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا ان کا وطیرہ ہے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان ہر گز نواز شریف کی طرح نہیں ہیں،ان کا ماضی بھی گواہ ہے کہ ان کے خلاف فیصلہ آئے تو سپریم کورٹ پر حملے کرتے رہے،یہ ہی ہیں وہ جوجسٹس (ر) قیوم جیسے ججز سے مرضی کے فیصلے لکھواتے رہے۔

فرخ حبیب نے کہاکہ حکومت میں ہوتو سب اچھا ہوتا ہے، اپوزیشن میں ہوتو ہر معاملے میں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا ان کا وطیرہ ہے،ہمیں ادارے کو بدنام نہیں کرنا چاہیے جب ہم روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہو۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ آج ن لیگ واپس مجھے کیوں نکالاکی پوزیشن پر آکھڑی ہوئی ہے، ن لیگ کو ہمیشہ اس وقت ٹیلی فون کالز کی یاد آتیں ہے جب وہ سیاسی طور پر بند گلی میں جاپہنچے ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔

 فرخ حبیب نے مزید کہاکہ لندن میں بیٹھ کر ملک دشمنوں سے ملاقاتیں ان کا وطیرہ رہا ہے،  بھگوڑے بن کر لندن بیٹھے ہوئے نواز شریف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved