وزیراعظم عمران خان کی حکومتی وزراء کو ٹی ایل پی سے مذاکرات کی ہدایت

23  اکتوبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے آج وفاقی وزیر برائے مذہبی امور  پیر نورالحق قادری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ٹی ایل پی کے احتجاج  کے متعلق گفتگو کی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نورالحق قادری اور وزیرداخلہ شیخ رشید کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد پیر امین الحق قادری کراچی سے جبکہ شیخ رشید اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔  وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ ہیں۔

تمام وزراء کے لاہور پہنچنے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت کا مشترکہ وفد ٹی ایل پی قیادت سے مذاکرات کرے گا۔

وفاقی وززیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے مختلف علمائے کرام سے ٹیلفونک رابطے کئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، عوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سے پولیس فورس مانگ لی ہے۔  وفاقی وزارت داخلہ کے ان حکومتوں کے نام مراسلے میں انہیں 10،10 ہزار پولیس کی نفری بھیجنے کا کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ایل پی نے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کی صورت  میں اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved