سوشل میڈیا قوانین پر اپوزیشن جماعتوں کی سخت مخالفت کے بعد حکومت کا بڑا اعلان

21  فروری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے، جس میں پیکا آرڈیننس کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کے دورہ روس کے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ شرکاء کو بتایا گیا کہ  خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور اس دورے سے پاکستان سمیت خطے کے حالات پر گہرے اثرات مرتب ہونگے، دوسرے سے روس اور پاکستان کے درمیان معاہدوں سے معاشی بہتری آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) پر اپوزیشن کی تنقید پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے پیکا آرڈیننس پر اپوزیشن کی تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا  کہ پیکا صدارتی آرڈیننس سےکسی کی عزت کو اچھالا نہیں جاسکے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا  کہ بدقسمتی سے اسلامی معاشرے کی عکاسی مغربی ممالک میں دیکھنے کوملتی ہے، اور جان بوجھ کر پاکستان میں اخلاقیات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved