سزائے موت کا قیدی 18 سال بعد اچانک رہائی کی خبر سن کر ہلاک

21  فروری‬‮  2022

 جیل میں زندگی اور موت کی کشمکش کے دوران 18 سال سے پھانسی گھاٹ میں اسیر قیدی رہائی ملنے کی خوشی برداشت نہ کرسکا اور دل کے دورے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

ایران میں 58سالہ قیدی نے عدالت میں رحم کی اپیل دائر کر رکھی تھی جسے بار بار مسترد کرنے کے بعد مقتول کے لواحقین نے بالآخر منظور کرلیا، جس پر عدالت نے قیدی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مسلسل 18 سال سے غیر یقینی صورت حال کے شکار قیدی کو جب رہائی کی خوشخبری ملی تو اسے اپنے کانوں پر یقین نہ آیا اور فرط جذبات سے زار و قطار رونے لگا۔

اسی دوران قیدی کے سینے میں شدید تکلیف ہوئی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved