پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ، وزیراعظم عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا

23  اکتوبر‬‮  2021

وزیر اعظم  عمران خان نے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ٹیم بھارت کےخلاف کامیاب ہوگی، دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔

وزیراعظم عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کیلئے پُرامید ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے قریبی دوستوں  سے کرکٹ سے متعلق گفتگو میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، بھارت کےخلاف کامیاب ہوگی، دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔انہوں نے کہا کہ ان شا اللّٰہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کے لیے بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved