مریض کے پیٹ سے سرجری کے بعد ثابت گلاس نکال لیا گیا، لیکن گلاس پیٹ میں کیسے گیا، حیران کن وجہ سامنے آ گئی

21  فروری‬‮  2022

ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے ذریعے مریض کے پیٹ سے ثابت گلاس نکال لیا، لیکن گلاس پیٹ میں کیسے گیا، ڈاکٹر مریض کی بات سے متفق نہ ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں 55 سالہ شخص کو پیٹ میں شدید درد کے باعث نجی ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر کے الٹرا ساؤنڈ اور سکیننگ کے بعد واضح ہوا کہ مریض کی آنت میں شیشے کا گلاس موجود ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر محمود الحسن نے میڈیا کے الٹرا ساؤنڈ اور دیگر رپورٹ دکھائیں جو آپریشن سے پہلے لی گئی تھیں۔ ڈاکٹر محمودالحسن نے بتایا کہ الٹراساؤنڈ میں ہمیں واضح طور متاثرہ شخص کے معدے کے ساتھ ملحق آنت میں کوئی ٹھوس چیز نظر آئی، جسے آپریشن کے ذریعے نکالنا ناگزیر تھا۔

ڈاکٹر محمود الحسن نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پہلے ہم نے اینڈوسکوپی کے ذریعے گلاس نکالنے کی کوشش کی، لیکن ہم اس میں کامیاب نہ ہو سکے، اور ہمیں اس کیلئے باقاعدہ سرجری کرنی پڑی۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ مریض نے انہیں بتایا ہے کہ وہ چائے پیتے ہوئے گلاس بھی نگل گیا تھا، تاہم ڈاکٹرز اس سے متفق نہیں ہیں۔

ڈاکٹر محمود الحسن نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص کا آپریشن کامیاب ہو چکا ہے، لیکن مکمل صحت یابی کیلئے کچھ وقت درکار ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved