مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی اورسعودی فوجی سربراہان کے درمیان ہونے والی کی ملاقات پر ایک انوکھی منطق پیش کردی ہے۔
احسن اقبال نے سعودی اخبار میں شائع ہونے والی ملاقات کی تصویر شیئر کی، اس تصویر میں دونوں فوجی سربراہان کے عقب میں دیوار پر نصب تصویر میں جنرل نیازی کو 16 دسمبر 1971ء کے دن سرینڈر کرنے کے معاہدے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سعودی گیزیٹ میں مشرقی پاکستان کے ہتھیار ڈالنے کی تصویر کے سائے میں شائع ہونے والی یہ خبر عمران خان کی دور اندیش قیادت میں ہماری خارجہ پالیسی کی حقیقت بتارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف ساڑھے تین سال کے اس دور حکومت کے عرصے میں ہر میدان میں زوال آیا ہے۔
This news item published in Saudi Gazette in the shadows of East Pakistan surrender picture says volumes about our foreign policy under Imran Khan’s visionary leadership. What a fall in every field in just 3 and a half years. pic.twitter.com/NhSFASDJrl
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 20, 2022
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام اور سعودی اخبار نے جو کیا سو کیا، مگر احسن اقبال کو بحیثیت سابق وفاقی وزیر اس تصویر کو شیئر نہیں کرنا چاہیے تھا۔