ملک میں داخل ہونے کی کوشش پر روس نے یوکرائن کی فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں

21  فروری‬‮  2022

روس کے سرحد پر تعینات فوجی دستوں نے ملک میں داخل ہونے والی یوکرائن کی 2 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے 5 مسلح افراد نے 2 فوجی گاڑیوں کے ہمراہ روس میں داخل ہونے کی کوشش کی، جن کا مقصد  مبینہ طورروسی حدود میں تخریب کاری یا جاسوسی کرنا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی افواج نے یوکرائن کی دونوں فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے، اور ان میں موجود 5 مسلح افراد بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

روسی فوج کے ترجمان کے مطابق واقعے میں کوئی روسی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ روس نے نیٹو ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یوکرائن تنازع کی آڑ میں روس کی سلامتی اور روسی مفادات کے خلاف اقدامات اٹھانے سے باز رہیں۔

دوسری جانب یوکرائن نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روستوو کے  علاقے میں جہاں یہ واقعہ مبینہ طور پر پیش آیا وہاں یوکرین کی کوئی فوج موجود نہیں تھی۔

یاد رہے کہ یوکرائن تنازع کے باعث نیٹو اور روس کے درمیان تعلقات میں کشیدگی انتہا کو پہنچ چکی ہے، روسی صدر نے نیٹو ممالک پر واضح کر دیا ہے کہ یوکرائن تنازع پرامن طریقے سے حل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ حالات میں شدید کشیدگی کے باعث امریکہ، برطانیہ اور جرمنی نے یوکرائن میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved