وزیراعظم پر الزامات لگانے پر عدالت نے نجم سیٹھی پرجرمانہ عائد کردیا

22  فروری‬‮  2022

سیشن عدالت نے وزیراعظم پر الزامات لگانے پر ٹی وی اینکر نجم سیٹھی پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیراعظم عمران خان کے نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت، ہرجانے، ازدواجی زندگی سے متعلق غلط بیانی کیس میں نجم سیٹھی کی عدالتی دائرہ کار نہ ہونے کی درخواست خارج کردی۔

نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کا کیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے نجم سیٹھی کی ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی اور ان پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved