خیبر پختونخوا میں پہلی بار خاتون پولیس آفیسر کو بطور اے آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوابی سے تعلق رکھنے والی عائشہ گل کو بطور اے آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔عائشہ گل اس سے قبل اسلام آباد میں بطوراے ایس پی کام کرچکی ہیں اور اب وہ خواتین،بچوں اور ٹرانسجینڈر کے حقوق کے حوالے سے کام کرینگی۔
سینٹرل پولیس آفس پشاور میں جینڈر ایشوز کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل عائشہ ملک نامی خاتون بھی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنی تھیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا تھا، حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز،اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی تھی۔