تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں، ن لیگ کی بیرون ملک موجود اراکین اسمبلی کو 2 روز میں واپس پہنچنے کی ہدایت

22  فروری‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ ن نے بیرون ملک موجود اپنے اراکین اسمبلی کو 48 گھنٹوں میں وطن واپس پہنچنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود اراکین اسمبلی کو واپس بلانے کے ساتھ پارٹی قیادت نے دیگر اراکین اسمبلی کو بیرون ملک سفر نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے اپنے اراکین اسمبلی کو آئندہ 3 روز لاہور اور اسلام آباد میں قیام کرنے کو کہا ہے تاکہ اسمبلیوں تک رسائی میں آسانی رہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی نے ہم خیال، پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اور حکومتی اتحادیوں سے بیک ڈور رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved