چین اور امریکہ بھر آمنے سامنے، ہتھیار فراہم کرنےوالی کمپنیوں پر پابندی عائد

22  فروری‬‮  2022

چین نے امریکی اسلحہ فروخت کرنے والی 2 بڑی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

چین اور  امریکہ  دنیا کی بڑی  قوتیں    ہیں اوران کے درمیان بہت   سے معملات پر ایک دوسرے   پر 2 امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور ریتھیون ٹیکنالوجیز پر تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے اور یہ تیسرا موقع ہے جب چین نے امریکی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

چین کی جانب سے یہ پابندیاں 7 فروری کو ہونے والے معاہدے کی وجہ سے لگائی گئی ہے جو امریکہ اور تائیوان کی کمپنیوں کے درمیان ہوا تھا اور اس معاہدے میں تائیوان کو 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کا معاملہ طے پایا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلحے کی فروخت نے چین امریکہ تعلقات، چین کے قومی سلامتی کے مفادات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے ریتھیون ٹیکنالوجی اور لاک ہیڈ مارٹن پر پابندیاں انسداد غیر ملکی پابندیوں کے قانون کی متعلقہ شقوں کے مطابق عائد کی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ بھی چینی ایپلیکیشنز اور چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کر چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved